لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت اپنے اعلیٰ کردار اور شاندار کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے دلوں کی آواز بن چکی ہے مباحثوں ، مناظروں کے شوقین گفتار کے غازیوںکو عوام انتخابات میں شکست دے کر ثابت کردیں گے کہ وہ کام کرنے والوں کو باتیں بنانے والوں پر ترجیح دیتے ہیں ۔انتخابی نتائج مناظروں کے شوقین گفتار کے غازی کے ہوش اڑا دیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے ماڈل ٹاﺅن میں پارٹی دفتر میں آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان اناڑیوں کی ٹیم کے کپتان ہیں ملکی معاملات چلانا ان کے بس کی بات نہیں عوام سیاسی طور پر بے حد باشعور ہوچکے ہیں اور خوب سمجھتے ہیں کہ ناقابل عمل نعروں اور پر کشش لچھے دار بیانات کے ذریے انہیں ورغلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ عمران خان تبدیلی کے بلند بانگ دعوے تو کرتے ہیں مگر کروڑ وں روپے کے عوض پارٹی ٹکٹ فروخت کرنے اور امرا کو نوازنے کی ان کی پالیسی سے عام پاکستانی بالخصوص نوجوان طبقہ ان سے متنفر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انت±خابات کے نتائج عمران خان کو خوابوں کی دنیا سے جگا دیں گے اور نیا سیاسی منظر نامہ دیکھ کر ان کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے ۔حمزہ شہباشریف نے کہا کہ لاہور اور پنجاب سمیت پورا ملک پاکستان مسلم لیگ(ن) کا گڑھ او رمضبوط قلعہ ہے اور کوئی سیاسی مداری اس قلعہ میںنقب نہیں لگا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے گزشتہ پانچ سالوں میں پنجاب میںجس طرح عوام کی جان ومال کی حفاظت کی او رقومی وسائل کا دانشمندانہ استعمال کرتے ہوئے دردمندی کے ساتھ عوام کے مسائل حل کئے اب پور ے پاکستان کے عوام خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ مسلم لیگ(ن) کو ملک بھر کی خدمت کا موقع دیناچاہتے ہیں۔