رحمان ملک دوہری شہریت کیس:سپریم کورٹ نے صدر زرداری،چیئرمین سینیٹ، چیف الیکشن کمشنراورسابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا.

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ رحمان ملک کی دوبارہ سینٹر بننے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کریگا،، شہری محمود اختر کی جانب سے رحمان ملک کے خلاف دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ دوہری شہریت کی بنا پر سپریم کورٹ نے رحمان ملک کی سینیٹ سے رکنیت معطل کی جس کے بعد رحمان ملک نے مستعفی ہوکر دوبارہ سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لیکر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی تھی جس پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،، صدر پاکستان،، چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر بھی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے،، عدالت عظمی نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردئیے.

ای پیپر دی نیشن