سپریم کورٹ نے مشرف فرارکیس میں آئی جی اسلام آباد کیخلاف محکمانہ کارروائی پرحکم امتناعی کا فیصلہ ایک بجے تک مؤخرکردیا۔

مشرف فرارکیس میں آئی جی اسلام آباد کی اپیل کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔ اپیل میں موقف اختیارکیا گیا کہ ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو آئی جی کے خلاف کارروائی کرکے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ اور تھانہ سیکرٹریٹ کا روزنامہ داخل کریں۔ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے تئیس مارچ کا حکم نامہ بھی عدالت کو فراہم کر دیا گیا۔ آئی جی کے وکیل عبدالعزیزنے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ عدالت عالیہ کی کارروائی پرحکم امتناعی جاری کیا جائے تاہم عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی سے ایک بجے تک آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت مؤخرکردی۔

ای پیپر دی نیشن