ملک پرگہرے بادل نظر آرہے ہیں،کچھ دوست پاکستان میں انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتے.سابق وزیرداخلہ

Apr 25, 2013 | 18:25

 

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے رحمان

ملک کاکہنا تھا کہ انہوں نےانتخابات کےدوران

دہشت گردی سےمتعلق باتیں معلومات ملنے پرکی تھیں لیکن ان کی باتوں کو مذاق سمجھا گیا،،،ان کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں نے کیا قصور کیا ہے کہ ان پربم برسائے جارہےہیں،دہشت گردی کوہتھیار کےطورپر

استعمال کرکے ووٹرزکو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی کوشش کی جاسکتی ہے،سابق وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ آئندہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے کےدوران ملک میں گہرے بادل نظرآرہے ہیں ،دعا ہے بجلی نہ گرے،،،رحمان ملک نے کہا کہ صدر زرداری کو الیکشن میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ،صدر کے خلاف باتیں کرنے والے اپنی زبانیں بند کرلیں

رحمان ملک نے الزام لگایا کہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پرپورااترنے والوں نے رائے ونڈ محل اور لندن کی دولت کاانتخابی گوشواروں میں ذکر نہیں کی

مزیدخبریں