گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) معافی والہ میں چاند گاڑی سے گرکر تیز رفتار بس کے نیچے کچل جانے والی ماں بیٹی جاں بحق جبکہ مسافر خاتون شدید زخمی ہو گئی بتایا گیا ہے کہ معافی والہ میں تیز رفتار چاند گاڑی کا جمپ لگنے کے باعث پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی نامعلوم خاتون اسکی کود میں پکڑی شیر خوار بیٹی اور نسرین بی بی اپنا توازن بر قرار نہ رکھنے کی وجہ سے چاند گاڑٰ ی سے نیچے گر گئیں جبکہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی بس نے انہیں کچل دیا تاہم موقع پر پہنچنے والی ریسکیو کی امدادی ٹیم نے تینوں کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر 30سالہ نا معلوم خاتون اور اسکی شیر خوار بیٹی تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی تاحا ل ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
موٹرسائیکل رکشہ سے گرنے والی ماں بیٹی بس تلے آ کر جاں بحق
Apr 25, 2014