وزیراعلیٰ سندھ جتنے مشیر اور معاون رکھنا چاہیں، رکھ سکتے ہیں، صوبائی حکومت کا سندھ ہائیکورٹ میں جواب

کراچی (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بینچ میں صوبائی حکومت نے جواب داخل کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اپنی صوابدید پر جتنے مشیر اور معاون رکھنا چاہیں رکھ سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے17سے زیادہ مشیر و معاونین کیخلاف درخواست مولوی اقبال حیدر نے دائر کی تھی۔ ان کے مطابق آرٹیکل 131 کے تحت پانچ سے زیادہ صوبائی مشیر مقرر نہیں کئے جا سکتے جس پر عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...