ٹیکس چوری مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کی بھاگنے کی کوشش، 2 ایف بی آر کے ہتھے چڑھ گئے، سرعام پٹائی، ایک فرار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں سیلز ٹیکس جعلی انوائسنگ مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد دوڑیں لگانے پر ملزموں کی ایف بی آر حکام نے سرعام پٹائی شروع کردی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تین ملزم سلمان، افضل اور نعمان کی جانب سے بتایاگیا کہ ایف بی آر نے ان کی خلاف ٹیکس چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کر رکھا ہے لہذا عبوری ضمانت کنفرم کی جائے ایف بی آر حکام نے کہا تینوں نے فیصل آباد میں جعلی انوائسنگ بناکر کروڑوں روپے کا ٹیکس چوری کیا ہے اس حوالے سے ثبوت بھی موجود ہیں فاضل جج نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزموں کی عبوری ضمانت خارج کیں تو تینوں نے احاطہ عدالت میں دوڑ لگا دی ۔ایک ملزم تو فرار ہوگیا لیکن دو ملزمان سلمان اور نعمان ایف بی آر کے ہتھے چڑھ گئے جن پر ایف بی آر حکام نے تھپڑوں کی بارش کردی اور پھر انہیں گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن