عراق: خودکش بم دھماکہ، 13 افراد ہلاک، 33زخمی، 5 1گاڑیاں تباہ

بغداد (این این آئی) وسطی عراق میں خودکش بم دھماکے میں 13 افرادہلاک جبکہ 33 زخمی ہو گئے، دھماکے سے قریب کھڑی 15 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی شہر حلہ میں پیش آیا جہاں کار میں سوار خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔چار پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد ہلاک ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن