راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع بنایا جا رہا ہے، حکومت پوزیشن واضح کرے: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک چائنا کوریڈور ملکی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے مگر حکومتی نااہلی کی وجہ سے کالا باغ ڈیم کی طر ح اس منصوبہ کو بھی متنازعہ بنایا جارہا ہے، حکومت فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کرے اور لوگوں کے تحفظات دور کئے جائیں ، حکمرانوں نے پاک چین اقتصادی راہداری پر اٹھنے والے سوالات کا جلد از جلد جواب نہ دیا تو غلط فہمیاں پیدا ہونے سے نفرتیں جنم لیں گی۔ عوام مٹھی بھر اشرافیہ سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی کے پاس ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے واضح پروگرام اور اہل اور دیانت دار قیادت موجود ہے۔ خیبر پی کے کے حلقہ پی کے 95 میں روڈ کارواں کی قیادت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر خطاب کے دوران کارنر میٹنگز اور انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عام آدمی تعلیم صحت اور روزگار کی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت پریشان ہے،گرمی کے آغاز پر دیہاتوں اور شہروں میں کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے اور لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو اس لئے متنازعہ بنایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان آئی ایم ایف کا غلام رہے اور خود انحصاری اور خود مختاری کی منزل کو حاصل کرکے اپنے قدموں پر کھڑا نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے چنگل سے نجات حاصل نہیں کرتا ، معاشی ترقی اور خوشحالی کی منزل کو حاصل نہیں کرپائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جہاد میں جماعت اسلامی کے دست و بازو بن کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور خوشحال فلاحی ریاست بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...