لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب پارٹی کا 19واں یوم تاسیس آج جوش و خروش سے منائے گی۔ صوبائی صدر اعجاز چودھری نے تمام ضلعی صدور کو ہدایت کی ہے کہ یوم تاسیس جوش و خروش سے منائیں، تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر تقریبات کا اہتمام اورکیک کاٹے جائیں۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ میں اعجاز چودھری عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ تین بجے کیک کاٹیں گے۔
تحریک انصاف/ یوم تاسیس
تحریک انصاف آج 19واں یوم تاسیس منائے گی، صوبائی صدر پنجاب سیکرٹریٹ میں کیک کاٹیں گے
Apr 25, 2015