کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کسٹم حکام نے یوکرائن سے منگوائی گئی ناقص اور مضر صحت گندم کے 17 کنٹینرز ضبط کرلئے۔ کنٹینرز میں 4 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے جو 17 ستمبر 2014ءکو منگوائی گئی تھی جس کا سندھ حکومت نے 8 اپریل کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔ کسٹم حکام نے 23 اپریل کو لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا جس میں گندم کوانتہائی مضر اور غیر معیاری قرار دیا گیا۔
کراچی: کسٹم حکام نے یوکرائن سے منگوائی ناقص، غیرمعیاری گندم کے 17 کنٹینرز ضبط کرلئے، سندھ حکومت نے کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا
Apr 25, 2015