واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے نمائندے آنجہانی رچرڈ ہالبروک نے اپنی زندگی کے آخری مہینوں میں ایک آڈیو ڈائری مرتب کی تھی جس میں انہوں نے وائٹ ہائوس پر تنقید کی ہے۔ وائٹ ہائوس نے 2010 میں فوت ہونے والے ہالبروک سے متعلق آئندہ آنے والی فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کے حوالے سے بتایا کہ اس میں ہالبروک کی خفیہ آڈیو ڈائری سے متعلق مواد شامل ہے۔ اس آڈیو نوٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہالبروک نے اوباما کی جانب سے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے پر شک کا اظہار کیا تھا۔ ایک ریکارڈنگ میں ہالبروک نے کہا یہ وہ بات ہے جو وائٹ ہائوس سوچتا ہے۔فوج کو سیاسی حکمت عملی ڈکٹیٹ نہیں کرنی چاہئے۔
افغانستان مزید فوج بھیجنے پر ہالبروک نے وائٹ ہائوس پر تنقید کی تھی: نیویارک ٹائمز
Apr 25, 2015