جلالپور بھٹیاں + پنڈی بھٹیاں (نامہ نگاران) مسلم لیگ ن کے کارکن اور یوم تکبیر کے تجویز کنندہ چودھری محمد یعقوب گزشتہ روز حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی تنظیموں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔