کراچی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنور نوید جمیل 95644 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ الیکشن کمشن کے ریٹرننگ آفیسر سید ندیم حیدر نے ایک اعلان میں بتایا کہ تحریک انصاف کے عمران اسماعیل 24821 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جماعت اسلامی کے راشد نسیم نے 9056 ووٹ حاصل کئے۔ حلقے کے کل ووٹ میں 131418 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے 1129 ووٹ مسترد قرار دیئے گئے۔
این اے 246: کنور نوید جمیل 95644 ووٹ لے کر کامیاب، عمران اسماعیل نے 24821، راشد نسیم نے 9056 ووٹ لئے: الیکشن کمشن
Apr 25, 2015