نثار سے کوئی ناراضی نہیں، پتہ نہیں سوال کہاں سے لے آتے ہیں، تحریک انصاف کو سوچ سمجھ کر الیکشن لڑنا چاہئے تھا، نوازشریف

Apr 25, 2015

لندن (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کی کامیابی  اور تحریک انصاف کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ تحریک انصاف کو سوچ سمجھ کر الیکشن لڑنا چاہئے تھا۔وزیر داخلہ سے ناراضگی کے سوال پر مسکراتے ہوئے اخبار نویسوں سے کہا کہ آپ اس طرح کے سوالات کہاں سے لے آتے ہیں، میری چودھری صاحب سے کوئی ناراضی نہیں۔

مزیدخبریں