ٹی 20 ڈیف ایشیاءکپ‘ تیسرے لیگ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پہلے ٹی ٹونٹی ڈیف ایشیا کپ میں پاکستان نے تیسرے لیگ میچ میں روایتی حریف بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ ایل سی سی اے گرا¶نڈ میں بھارتی ٹیم کے کپتان عمران شیخ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔ ویپل پاٹیل اور اندر جیت یادیو کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 32 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ اندر جیت 3 کے سکور پر ذکا احمد کا شکار ہو گئے۔ 67 کے سکور پر ویپل پاٹیل 27 رنز بنا کر گوہر عثمان کی گیند پر اعجاز کے ہاتھوں آ¶ٹ ہو گئے۔ محمد شعیب 7 رنز بنانے کے بعد ذکا احمد کا شکار ہو گئے۔ عمران شیخ نے 10 رنز بنائے۔ پارتھ گجار 24 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئے۔ کلدیپ سنگھ نے 9 رنز بنائے۔ پردیپ سنگھ 4 رنز بنا کر ساتویں کھلاڑی آ¶ٹ ہوئے۔ مانش کمار 8 اور رتنادیپ بغیر کسی سکور کے ناٹ آ¶ٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے کپتان ذکاءاحمد نے تین، محمد شکیل نے 2 جبکہ عدنان غنی اور گوہر عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 119 رنز کا ہدف پاکستان ڈیف ٹیم نے 15.2 اوورز میں صرف تین وکٹوں پر پورا کر لیا۔ کپتان ذکاءاحمد اور بلال یوسف کے درمیان 64 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ بلال یوسف 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ 85 کے سکور پر گری ذکا احمد نے 34 رنز بنائے۔ 100 کے سکور پر تیسری وکٹ ندیم کی گری انہوں نے 26 رنز بنائے۔ وقاص حسن 10 اور قمر نوید 12 سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ بھارت کی جانب سے رتنا دیپ نے دو جبکہ ویپل پاٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان ذکاءاحمد کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج آخری لیگ میچ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ فائنل بروز اتوار کو قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، میچ کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں داخلہ فری ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...