ملکی ترقی کیلئے سیاست کو تجارت بنانے والوں سے چھٹکاراضروری ہے: ثروت قادری

Apr 25, 2016

لاہور +گوجرانوالہ(خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے خاندانی تشخص کو بچانے کی بجائے ملکی وقار کا تحفظ یقینی بنائیں، پانامہ لیکس کے ایشو پر وزیراعظم کا خاندان ملزم کی حیثیت رکھتا ہے، انہیں اپنی مر ضی کے جج مقرر کرنے کا حق حاصل نہیں ہو سکتا، 8مئی کو لاہور میںکرپشن اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے، اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیں گے،حکومتی ہٹ دھرمی اور غیر متوازن پالیسیاں عوام کو سڑکوں پر لانے کیلئے مجبور کر رہی ہیں، سیاست کو تجارت بنانے والوں سے چھٹکارہ حاصل کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ حکمرانوں کا احتساب لازم ہو چکا ہے، وزیر اعظم کو ملک اور بیرون ملک اپنے ذاتی اور خاندانی اثا ثے ظاہر کرنا ہوں گے، لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانا ہو گی، الزامات ثابت ہوئے تو وزیر اعظم گھر نہیں جیل جائیں گے، قانون پر عملداری سب کیلئے یکساں ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد،گوجرانوالہ، ملتان سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے صوئی عہدیداروں اور ڈویژنل صدور کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں