عمران عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں ترک کر دیں،نئی تقریر میں پرانے الزامات دہرائے گئے: زعیم قادری

لاہور (خبر نگار) رکن پنجاب اسمبلی زعیم قادری نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں ترک کر دیں کیونکہ الزام خان کی سیاست کو عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔ عمران خان نے اورنج لائن‘ میٹرو ٹرین اور کسان پیکیج کی مخالفت کرکے ذہنی پسماندگی کا ثبوت دیا ہے۔ سربراہ تحریک انصاف کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پرانے الزامات دہرائے اور عوام کو ایک مرتبہ پھر گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان سیاست چھوڑ کر شوبز کا راستہ چن لیں تاکہ وہ وزیراعظم بننے کا خواب کسی فلمی کردار کے ذریعے پورا کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن