کراچی(این این آئی)کراچی شہر میں گرمی کی لہر مسلسل تیسرے روز بھی برقرار رہی، چھٹی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کر لیا۔ دوپہر 2 بجے شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد، ہوا کی رفتار 23 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی، دوسری جانب اتوار کی چھٹی کے باعث شہریوں کی ایک بڑی تعداد گرمی سے نمٹنے کیلئے ساحل سمندر پر پہنچ گئی۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق شہر میں گرمی کی موجودہ لہر مزید 3 روز تک برقرار رہے گی اس لئے شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے میں محتاط رہیں اور پانی اور دیگر ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل شہر میں ہیٹ سٹروک کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، گزشتہ برس کراچی میں ہیٹ سٹروک کے باعث 1200 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
کراچی:گرمی کی لہر تیسرے روز بھی برقرار، درجہ حرات 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
Apr 25, 2016