فیروزوالہ: 18 سالہ نوجوان فیصل آباد اور جلالپور جٹاں میں شادی شدہ خاتون اور مسیحی شخص کی خودکشی

فیروزوالہ/ فیصل آباد/ جلالپور جٹاں (نامہ نگاران) گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ خاتون سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی۔ فیروزوالہ میں ہائوسنگ کالونی کے علاقہ ساہوکی ملیاں میں گھریلو حالات پر 18 سالہ نوجوان شاہ رُخ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ فیصل آباد میں اسلام پورہ جھمرہ کے علاقے میں شادی شدہ خاتون صبا نے شوہر کیساتھ جھگڑے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں۔ دریں اثنا جلالپورجٹاں کے محلہ فاروق پارک کے رہائشی کاشف مسیح نے بیماری اور گھریلو حالات سے تنگ آکر تیزاب پی کر موت کو گلے لگا لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...