چارسدہ+ کوئٹہ (آئی این پی+ آن لائن) شبقدر کے علاقے میں انڈسٹریل اسٹیٹ میں دہشت گردوں نے 2 ماربل فیکٹریوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جبکہ فرنٹیئر کور کے عملے نے ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ برآمد کر کے ناکارہ بنا دی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور کے عملے نے شمسر روڈ کے کنارے نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ برآمد کر کے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ادھر شبقدر مچنی کے علاقہ پرچائvو, انڈسٹریل سٹیٹ میں نامعلوم دہشت گردوں نے دو ماربلز فیکٹریوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ ماربل فیکٹریوں کے دفاتر میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان اور دیگر تمام ریکارڈ خاکستر ہو گیا۔ دوسری جانب ایک ماربل انڈسٹریز کے مالک رحیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو گزشتہ کئی مہینوں سے لگاتار دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہے تھے جس میں ان سے لاکھوں روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
شبقدر: 2ماربل فیکٹریوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا‘ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ برآمد
Apr 25, 2016