کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے 12اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج پیر سے شروع ہوگی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مہم کے دوران14 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیںگے۔ مہم میں 3ہزار 6سو 19موبائل ٹیمیں395فکسڈ سائٹ ،210ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو کا عملہ فرائض انجام دیںگا۔ پاک افغان فرینڈ شپ گیٹ پر 5سال کی بجائے 10سال تک کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، جعفر آباد، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، لورالائی، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، خضدار، ژوب اور شیرانی میں رضاکاروں اور پولیو ورکرز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پولیس، فرنٹیر کور اور لیویز کے جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔