اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رواں سال اکتوبر سے دسمبر کی دوسری سہ ماہی کیلئے صوبوں کے درمیان فوری تقسیم کیلئے 2, 214.5 ملین روپے مراعاتی گرانٹ کے اجراء کی منظوری دیدی ہے۔ صوبوں کو جس سہ ماہی گرانٹ کی منظوری دی ہے اس میں صوبہ پنجاب کو 574.6 ملین روپے، سندھ کو 440.7 ملین روپے اور خیبر پختونخوا کو 411.3 ملین روپے ملیں گے۔ واضح رہے مشترکہ مفادات کونسل نے 31 جولائی 2013ء کو یہ فیصلہ کیا تھا کہ صوبوں کو اس بات کی اجازت دی جائیگی کہ وہ اپنے سرپلس پر ریٹ آف ریٹرن تازہ ٹی بل ریٹ پر واپس کریں گے جس کی واپسی مدت کم از کم تین ماہ ہو گی۔ فیصلہ کے مطابق صوبوں کو یہ مراعاتی گرانٹ سہ ماہی بنیادوں پر جاری کی جائیگی۔
دوسری سہ ماہی کیلئے صوبوں کو 2 ارب 21 کروڑ روپے، مراعاتی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری
Apr 25, 2016