جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) 2کمسن بہنوں نے گھرمیں پڑی زہریلی گولیاں نگل لیں، ایک جاں بحق دوسری کی حالت نازک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ 128گ ب کے رہائشی لیاقت کی 11سالہ بیٹی عائشہ اور 13سالہ بیٹی رضیہ نے گھر میں پڑی ہوئی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے دونوں کی حالت غیرہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا تشویشناک حالت کے پیش نظر دونوں کا فیصل آباد ریفر کیا گیا مگر 11سالہ عائشہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی جبکہ رضیہ کی حالت غیر تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ معصوم بچیوں کے زہر نگلنے کی اطلاع پر پورے گائوں کی فضا سوگوار ہوگئی اور ہر آانکھ اشکبار تھی ۔