حیدر آباد( نوائے وقت رپورٹ) کوٹری میں دریائے سندھ کے قریب ایک مکان سے تین لاشیں ملی ہیں ۔ ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت کے مطابق لاشیں ماں ، بیٹی اور بیٹے کی ہیں جبکہ ایک بیٹا پر اسرار طور پر لاپتہ ہے۔ نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیں ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔
کوٹری میں دریائے سندھ کے قریب مکان سے ماں ، بیٹی اور بیٹے کی نعشیں برآمد ایک بیٹا پراسرار طور پر لا پتہ
Apr 25, 2016