برطانوی تعلیمی اداروں میں پنجابی‘ اردو گجراتی اور بنگالی نصاب میں پھر شامل

Apr 25, 2016

لاہور (نیٹ نیوز) برطانوی حکومت نے پاک و ہند کی مقامی زبانوں کو اپنے نصاب سے نکالنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پنجابی‘ اردو‘ گجراتی اور بنگالی زبانیں برطانوی نصاب تعلیم کا حصہ رہیں گی اور ملک بھر میں ان زبانوں کی تعلیم دی جائے گی۔ برطانوی محکمہ تعلیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا چاروں زبانیں جی سی ایس ای اور اے لیول کے نصاب کے حصہ رہیں گی اور اختیاری مضامین کے طور پر طلبا کو ان میں سے انتخاب کا حق ہو گا۔

مزیدخبریں