کراچی: محکمہ فائربریگیڈ میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کا انکشاف

کراچی (آن لائن) محکمہ فائربریگیڈ میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کے انکشاف کے بعد تمام افسران کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔ رینجرز نے محکمہ فائر بریگیڈ میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کی تلاش شروع کر دی ، تمام ملازمین کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔بلدیہ اعظمی کراچی کے محکمہ فائربریگیڈ میں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی فائر بریگیڈ میں موجودگی کے انکشاف کے بعد تمام افسران کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق رینجرز کی چیف فائر آفیسر تحسین صدیقی سے پوچھ گچھ میں 22 فائر سٹیشنز کے انچارجز کے نام کی تفصیلات کے ساتھ لمبی چھٹیوں پر جانے والے ملازمین کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ فائربریگیڈ میں پہلے بھی ملازمین کی جرائم پیشہ عناصر کی بھرتیوں پر چھاپے مارے جاچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن