نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر نواز شریف حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی، پی پی کے کارکنوں نے نواز شریف حکومت کے خلاف پاکستانی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین میں مرد، خواتین اور بچے شریک تھے، انہوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔