لاہور( خبر نگار)الخیر فائونڈیشن کے چیئرمین امام قاسم کی خصوصی ہدایات پر یتیم اوربے سہارابچوں کی کفالت اورمعیاری تعلیم وتربیت کیلئے احسان پور کوٹ ادو میں جدیدطرز پرایک شاندار'' اورفن ہائوس'' کی تعمیرجاری ہے اوراس کوعنقریب پایہ تکمیل تک پہنچادیاجائے گا۔اس اورفن ہائوس میں یتیم اوربے سہارابچوں کوخوراک،لباس ،تعلیم وتربیت،ادویات اورغیرنصابی سرگرمیوں سمیت زندگی کی تمام بنیادی ضروریات مفت مہیا کی جائیں گی جبکہ ان کی کردارسازی کابھی خاص خیال رکھاجائے گا۔گذشتہ دنوں الخیرفائونڈیشن کی ٹرسٹی بیگم فوزیہ مبشر اور قائمقام کنٹری ہیڈ عمران نثار نے الخیرفائونڈیشن کے سینئر منیجر محمدساجد کے ہمراہ احسان پورکوٹ ادومیں زیرتعمیر اورفن ہائوس کے تعمیراتی معیاراورکام کی رفتارکاتفصیلی جائزہ لیا۔