لاہور(خبر نگار) اسلام کا نظام احتساب کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ نے مساوات کا درس دیا اور روشن مثالیں قائم کیں مصنوعی برتری کے قانون کو ختم کرنے پر اولاد آدمؑ ہمیشہ ناز کرتی رہے گی میاں جمیل نے کہا کہ آج دنیا میں احتساب و مساوات کا قانون نافذ کر دیا جائے تو مادیت پرستی کی دوڑ ختم ہو جائے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مساوات اور قانون پر عملدرآمد کے حوالے سے کئی اچھی باتیں غیر مسلموں نے اپنا لی ہیں جبکہ مسلمان صرف گفتار کے غازی بنے ہوئے ہیں۔