بروقت آبپاشی نہ کرنے سے سورج مکھی کی پیداوار متاثر ہوتی ہے:محکمہ زراعت

Apr 25, 2016

راولپنڈی (اے پی پی) محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سورج مکھی کم پا نی میں تیار ہونے والی فصل ہے تاہم کا شتکار اس کی آبپاشی پر پوری طرح توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق سورج مکھی کی فصل کو نازک اوقات پر پا نی لگانا ضروری ہے۔شروع میں چونکہ دھوپ کم اور موسم ٹھنڈا ہو تا ہے اور پودے بھی چھوٹے ہو تے ہیں لہٰذا پا نی کی کم ضرورت ہوتی ہے۔ ترجمان کے مطابق فصل کو پہلا پا نی بیج پھوٹنے کے 25 تا 30 دن بعد جبکہ دوسرا پا نی پودوں کی بڑھوتری اور موسم میں تبدیلی کی وجہ سے پہلے پا نی کے 15 سے 20 دن کے بعد لگائیں تاکہ ضیائی تالیف کا عمل بہتر انداز میں انجام پاسکے۔

مزیدخبریں