لاہور (خبرنگار) ضلعی انتظامیہ اتوار بازاروں کے معاملات درست کرنے اور قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی اتوار بازاروں میں گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں کی فروخت جاری رہی۔ خاص طور پر پھلوں میں بی اور سی کیٹگری کے کیلے، خربوزے دھڑلے سے لائے گئے۔ کینو گرمی کی شدت میں خرابی کے عمل سے گزرنے کے باوجود فروخت کیے جاتے رہے۔ سبزیوں میں ٹماٹر 20 روپے کلو ہو جانے کی وجہ سے ان کی فروخت زیادہ ہوئی۔ سبزیوں میں اروی دستیاب نہیں تھی۔ اتوار بازاروں میں سکیورٹی کے معاملات درست نہ ہو سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو اتوار بازاروں میں تعینات کرنے کی بجائے سول ڈیفنس کے ورک چارج اہلکاورں کو اتوار بازاروں کی سکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اتوار بازاروں کی سکیورٹی بھی نہ ہونے کے برابر نظر آئی جس پر عوام احتجاج کرتے رہے۔
گلی سڑی سبزیوں اور نا قص پھلوں کی فروخت اتوار بازاروں کے معا ملات درست نہ ہو سکے
Apr 25, 2016