پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے سراج الحق اپنے وزیر کی خیبر بنک میں بدعنوانی کیخلاف کارروائی کی بجائے دھرنا دے رہے ہیں۔ عمران خان اپنی پارٹی کے مقتول ایم پی اے کے سوئم کے دن اسلام آباد میں جلسہ کر رہے ہیں۔ پورا صوبہ دہشت گردوں کے حوالے ہے۔ اقلیتی مشیر کو سوات میں دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔ دونوں جاعتیں پرویز خٹک کی سرپرستی ممیں ہونے والی بد عنوانی کیخلاف عملی اقدامات کریں۔