پاکستانی ہائی کمشنر سے آسیہ اندرانی کی ملاقات، بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی

نئی دہلی (آئی این پی) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے کشمیری خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی نے ملاقات کی، بھارتی میڈیا کو اس ملاقات پر آگ لگ گئی اور اس نے پاکستان مخالف زہر اگلنا شروع کر دیا اور کہا کہ حریت رہنما آسیہ اندرابی کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات سے پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے این آئی اے کی ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کیلئے جاری بات چیت پر برا اثر پڑے گا۔ واضح رہے کہ بھارت کو ہمیشہ حریت رہنمائوں کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات پر اعتراض رہا ہے تاہم پاکستان نے ہمیشہ اس معاملے پر واضح موقف اختیار کیا ہے۔ بھارتی حکام نے کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی پر پاکستانی پرچم لہرانے کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں 23 مارچ کو آل پارٹیز حریت کانفرنس کے خواتین ونگ ’دختران ملت‘ کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب منعقد کر کے پاکستان کا پرچم کا لہرایا گیا جبکہ پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔

ای پیپر دی نیشن