اسلام آباد (صباح نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور سٹیٹ بینک پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے بننے والے انکوائری کمشن کو معلومات کی فراہمی کے پابند ہوں گے۔ کمشن کو افراد اور کمپنیوں کی بینک تفصیلات، ان کے اثاثوں، ٹیکس ریٹرنز، ماضی کی آمدنی اور مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں کیے جانے والے لین دین کی تفصیلات فراہم کریں گے۔کمشن کو تمام تر معاونت فراہم کی جائے گی اور اسے ہر سرکاری محکمے سے درکار معلومات فراہم کی جائے گی۔ جب بھی عدالتی حیثیت کا حامل یہ کمشن کسی بھی طرح کی معلومات اور دستاویزات طلب کرے گا تو اس وقت ٹیکس معلومات مخفی رکھنے کی قانونی شقوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
بورڈ آف ریونیو، سٹیٹ بنک سمیت ہر سرکاری محکمہ انکوائری کمشن کو معلومات فراہم کرے گا
Apr 25, 2016