70 سے80ہزار افراد شریک تھے پی ٹی آئی کا دعویٰ: 20 سے 25 ہزار تعداد تھی، سرکاری ذرائع‘جہانگیر ترین، شاہ محمود اکٹھے جلسہ گاہ آئے

اسلام آباد (عزیز علوی + خبر نگار) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شام سات بجے یوم تاسیس کی تقریب میں پہنچے تو پنڈال میں موجود شرکاء نے پرجوش نعرے لگائے عمران بھاگتے ہوئے سٹیج کی سیڑھیاں چڑھ گئے سٹیج پر وہ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک، جہانگیر ترین ، سیف اللہ نیازی، نعیم الحق ، چوہدری سرور، اسد عمر ، حامد خان ، عندلیب عباس، اسلم اقبال، ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر سے ملے۔٭ عمران خان نے سٹیج پر بیٹھ کر نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب بھی دیا۔٭ عمران کی آمد پر یوم تاسیس میں ان کی سیاسی زندگی کے20 سالہ سفر کی دستاویزی فلم چلائی گئی۔٭ ایف نائن پارک میں جناح ایونیو کے راستے کو نائنتھ ایونیو سے مکمل طور پر سیل کیا گیا تاکہ تحریک انصاف کے جلسے کے بعد شرکا کا راستہ ڈی چوک اور ریڈ زون کی جانب سے بند رکھا جاسکے۔٭ اسد عمر، فیصل جاوید، ڈاکٹر شہزاد وسیم دن بھر جلسہ گاہ میں موجود رہے۔٭ سابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم پارٹی کارکنوں میں پارٹی کے جھنڈے، سٹکرز اور جھنڈیاں تقسیم کراتے رہے۔٭ جلسہ گاہ آمد سے قبل عمران بنی گالہ میں جہانگیر ترین، علیم خان، نعیم الحق، ڈاکٹر شیریں مزاری، چوہدری سرور، علی زیدی سے مشاورت میں مصروف رہے۔٭ عمران بنی گالہ سے فون پر اسد عمر ، فیصل جاوید اور ڈاکٹر شہزاد وسیم سے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے معلومات لیتے رہے۔٭ نوجوانوں کی ایک ٹولی دن بھر جلسہ گاہ میں پشتو گانو ں پر رقص کرنے میں مگن رہی۔٭ ایف نائن پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہمشکل نے کارکنوں کا دن بھر جوش و جذبہ بڑھائے رکھا۔٭ جلسہ گاہ میں گو نواز گو کے نعرے بھی بلند ہوتے رہے۔٭ فیض آباد، پنڈورہ، کیرج فیکٹری موڑ، پشاور موڑ، اسلام آباد میں ترنول چوک ، گولڑہ موڑ، زیرو پوائنٹ، جناح ایونیو میں کارکن جلوسوں کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔٭ جلسہ میں سٹیج پر شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین ایک ساتھ پہنچے۔ دونوں رہنما ایک دوسرے کے کان میں باتوں کے علاوہ قہقے لگاتے بھی نظر آئے۔٭ ’’پہلے تہاڈی باری ، پھر ساڈی‘‘ نواز شریف کی سابق صدر آصف علی زرداری کو آفر کی ویڈیو پی ٹی آئی جلسہ میں چلائی گئی۔٭ پرانی ڈاکومنٹری میں جمائما خان کو اردو میں تقریر کرتے دکھایا گیا تو عمران خان ہنس پڑے۔ ٭ ’’ان کو کرسی سے اتارو، تبدیلی آ گئی یارو‘‘ پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں نغمہ نے دھوم مچا دی۔٭ تحریک انصاف کے جلسہ میں سٹیج پر عمران کے دائیں حامد خان اور بائیں نعیم الحق بیٹھے رہے۔ قبل ازیں لاہور سے روانگی کے وقت جہانگیر ترین اور علی خان قذافی سٹیڈیم میں کارکنوں کے ساتھ فوٹو جشن کے بعد قافلے کی قیادت چودھری سرور کو سونپ کر خود جہاز پر اسلام آباد گئے۔ قافلے میں شریک نہ ہونے پر کارکنوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ قذافی سٹیڈیم میں ایک صحافی پر کارکنوں کے تشدد پر چودھری سرور نے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ نظریاتی گروپ اور یونٹی گروپ الگ الگ روانہ ہوئے۔پاکستان تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایف نائن پارک کے جلسے میں شرکاء کی تعداد کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں، تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ جلسے میں 70 سے80 ہزار افراد شریک تھے جبکہ سرکاری ذرائع نے جلسے کے شرکاء کی تعداد 20 سے25 ہزار بتائی ہے۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں 40سے 50ہزار افراد شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...