پاک سرزمین کا پہلا جلسہ مصطفی کمال پرجوش نظر آئے

Apr 25, 2016

کراچی (آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کراچی کے باغ جناح میں پاک سرزمین پارٹی کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نہایت جذباتی اور پرجوش نظر آئے۔ انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز سورہ فاتحہ کی تلاوت و ترجمہ سے کیا اور آج کے دن کو تاریخ کا سنہری دن قرار دیا۔ پارٹی کے رہنما افتخار عالم کے ترجمان نے کہا ہے کہ جلسہ میں ڈھائی سے تین لاکھ آدمی تھے۔ سکیورٹی افراد کا کہنا ہے کہ 20 ہزار سے 25 ہزار افراد تھے۔ ذرائع سپیشل برانچ کے مطابق 13 ہزار لوگ تھے۔ ٭ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں اپنے پہلے جلسے کا انعقاد کیا ، جس میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے لوگوں نے ریلیوں اور قافلوں کی شکل میں شرکت کی۔ ٭پاک سرزمین پارٹی کے باغ جناح گراؤنڈ میں جلسہ کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلسے کے شرکاء کی آمد کے لیے ایک گیٹ مختص کیا گیا تھا ، جہاں پر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار موجود تھے اور واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے۔ ٭ جلسہ کے شرکاء کے لیے عارضی فوڈز اسٹریٹ قائم کی گئی تھی ، جس میں مختلف اقسام کے کھانے اور مشروبات بھی رکھے گئے تھے۔ ٭ جلسہ کیلئے 5 سے زائد نغمے تیار کیے گئے تھے ، جن کو جلسہ میں چلانے کے بعد شرکاء میںجو ش پیدا کیا گیا ۔ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے تیار کیے گئے نغموں میں ’’ اس وطن کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ‘‘ ’’ کمال ہے ، کمال ہے ، مصطفیٰ کمال ہے ، جس کا اللہ پر ایمان ہے ، وہ مصطفی کمال ہے‘‘ ’’راحت فتح علی خان کی آواز میں ’’سب اپنے نظریئے پاس رکھو، ہم اپنا نظریہ رکھتے ہیں‘‘ کا نغمہ بھی تیار کیا گیا اور ’’یہ ہمارا وطن، یہ تمہارا وطن، پیارا پیارا وطن، جیوے سارا وطن‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔٭جلسے کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

مزیدخبریں