منی لانڈرنگ اورزمینوں پر قبضے سمیت دیگرمقدمات میں گرفتار ڈاکٹر عاصم حسین پرایک بارپھر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی

Apr 25, 2016 | 17:40

ویب ڈیسک

کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم اورشریک ملزموں کے خلاف منی لانڈرنگ،ٹرسٹ کا ناجائز استعمال،زمینوں پرقبضے،غیرقانونی الاٹمنٹ اور غیرقانی گیس کنکشن دینےکےکیس کی سماعت ہوئی .دو مفرورملزم عبدالحمید اور مسعود حیدر جعفری پیش نہیں ہوئےجب کہ مفرور ملزم اطہرحسین کو عدالت میں پیش کیاگیا.نیب کےڈپٹی پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئےجس پر سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی گئی .عدالت میں ڈاکٹر  عاصم کی جانب سے متحدہ عرب امارات کےسفارت خانے جانےکی درخواست جمع کرائی گئی .ان کا کہناتھا کہ یواے ای کے سفارت خانے میں اہم دستاویزات پر دستخط کرانے ہیں جس کی اجازت دی جائے. عدالت میں اس درخواست کی سماعت کل ہوگی.

مزیدخبریں