کنگسٹن ٹیسٹ: سرفراز کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان کو 44 رنز کی برتری حاصل

Apr 25, 2017

کنگسٹن(سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف برتری حاصل کر لی ہے،کھانے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے تھے۔ اس طرح پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف44 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے شاندار گگٹی کر لی اور ان کے ساتھ عامر چار رنز کے انفرادے سکور پر موجود ہیںجبکہ سرفراز احمد 54 پر بشو کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے، جبکہ دونوں بلے باز چھٹی وکٹ کی شراکت میں87 رنز بنا چکے ہیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 286 رنز کے جواب میں مصباح الحق اور اسد شفیق نے چوتھے روز پہلی اننگز کا 201 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے آغاز کیا تو اسد شفیق جلد ہی 22 رنز بنا کر گیبریئل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔میچ کے دوسرے اور تیسرے روز بارش اور میدان گیلا ہونے کی باعث ضائع شدہ وقت کی تلافی کے لیے میچ مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شروع کیا گیا۔گذشتہ رات کے ناٹ آؤٹ بلیباز اسد شفیق زیادہ دیر کپتان کا ساتھ نہ دے سکے اور 22 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر گیبریئل کی ایک اٹھتی ہوئی گیند کا شکار بن گئے۔ انھیں وکٹ کیپر ڈاؤرچ نے وکٹوں کے پیچھے ایک عمدہ کیچ لے کر آؤٹ کیا۔ان کے بعد سرفراز احمد کریز پر آئے اور اپنے مخصوص اور مصروف انداز میں سکور میں تیزی سے اضافہ کرنا شروع کر دیا۔اگر پاکستان کو میچ میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو اسے تیز رفتاری سے سکور کرنا ہو گا تاکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر دوسری اننگز میں دباؤ ڈالا جا سکے۔تاہم مصباح الحق اپنی روایتی سست روی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں