بہترین ٹیم ورک سے ملیر کو ماڈل ضلع بنائیں گے ‘ جان محمد بلوچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلو چ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے میونسپل کمشنر عمران نے محکمہ جاتی افسران سے میٹنگ کی اور کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ افسران و ملازمین کے حقوق بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، افسران و ملازمین بہترین ٹیم ورک کے ذریعے بلدیہ ملیر کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے کردار ادا کریں، محکمہ جاتی سربراہان ملازمین کی ٹائمنگ و حاضری کو یقینی بنائیں،وقت کی پابندی نہ کرنے والے اور غیر حاضر ملازمین کی تنخواہ روکی جائے،محکموں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سربراہان کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ،چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت کے واضع احکامات کی روشنی میں تمام محکموں میں مزید اصلاحات کرتے ہوئے محکموں کی کارکردگی مزید بہتربنائی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جاتی کارکردگی اور نئے آنے والے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نصراللہ سرکی سے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن