کتاب بینی دنےا کو جاننے ،سمجھنے اور پہچاننے کا موثر ذرےعہ ہے ، میاں محمد اسلم

اسلام آباد (اے پی پی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میںکتاب میلے میں ہزاروں افراد کی شرکت اور بڑے پےمانے پر کتابوں کی خرےداری کتاب دوستی کا واضح ثبوت ہے ، ےہ اےک خوش آئند بات ہے کہ اہل اسلام آباد نے کتب مےلے مےں بھرپور شرکت کر کے اس بات کو ثابت کےا ہے کہ کتاب ہی انسان کی بہترےن ساتھی اور دوست ہے ۔کسی قوم کی ترقی کا راز کتاب سے محبت میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاک چائنا سینٹر میں منعقدہ کتاب میلے کے دورے کے مو قع پر مختلف اسٹالز کے دورے اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چو ہدری اور دیگر کارکنان بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ میاں محمد اسلم نے کہا کہ کتاب میلے میںدےگر کتب کے ساتھ ساتھ دےنی کتب کی خرےداری کا رجحان تےزی سے بڑھ رہا ہے جو اےک مہذب معاشرے کے لےے اچھی علامت ہے ۔ شوق مطالعہ حصول علم کا ذرےعہ اور ذہنی و دماغی نشونما کا سبب ہے ،کتاب بینی دنےا کو جاننے ،سمجھنے اور پہچاننے کا موثر ذرےعہ ہے ۔ےہ اےک اےسا آئےنہ ہے جس مےں دنےا کا عکس اپنی تمام تر خوبےوں اورخامےوں کے ساتھ نظر آتا ہے ۔انھوں نے کہاکتاب علم و دانش کا ماخذ و مخزن ہے ،اس کے صفحات پر علم و حکمت کے جواہرات بکھرے ہوتے ہےں ۔کتاب مےلے مےںاسٹالز پر رش اور بڑے پےمانے پر کتابوں کی خرےداری اس بات کا اشارہ دے رہی ہے کہ کتب بےنی سے ٹوٹتا سلسلہ دوبارہ بحال ہو چکا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن