لائن سٹاف کے ڈینجر الا¶نس میں اضافہ کیا جائیگا‘ ندیم خان

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آئیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد ندیم خان نے کہا ہے کہ میں مزدور دوست نہیں خود ایک مزدور ہوں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کارکنوں کو کسی بھی کمپنی سے زیادہ مراعات دیں گے کیونکہ انکی محنت اور قربانیوں کی وجہ سے یہ پاکستان کی نمبر ون کمپنی ہے آئیسکو کارکنوں کی جانوں کی حفاظت اور دوران کار حادثات کے تدارک کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا لائن سٹاف کے ڈینجر الاﺅنس میں اضافہ کیا جائے گا کمپنی میںبھرتی کی کارروائی ایک ہفتہ میں شروع کر دی جائے گی ایمپلائیز سن کوٹہ پر عمل ہو گا اور ریٹائرڈ اور حادثات کا شکار ہونے والے ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیاد پر اکاموڈیٹ کیا جائے گا معیاری اور مکمل ٹی اینڈ پی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کمیٹی میں سی بی اے کو نمائندگی دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین( سی بی اے) کے زیر اہتمام آئیسکو ہیڈکوارٹرز میں ”سیفٹی سیمینار“ سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر باسط زمان احمدمہمان خصوصی تھے جبکہ سیمینار میںیونین کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ ، ریجنل سیکرٹری حاجی ظاہر گل، محمد رمضان جدون، راجہ خلیل اشرف، سجاد حسین ساجد، چوہدری اکرم،پنڈی سرکل کے چیئرمین ملک فتح خان، طارق نیازی،اسلام آباد سرکل کے زونل سیکرٹری فاروق شاہ، اٹک سرکل کے ثمر بخاری،رحیم شاہ، جہلم سرکل کے عبدالجبار،سکندر سندھو،چکوال سرکل کے شفیق الرحمن، سیار خان، کنسٹرکشن کے انارگل، ڈی جی ایڈمن محمد مشتاق، جی ایم آپریشن راجہ اصغر، جی ایم کسٹمر سروسز کلیم خان،آئیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر سید عالم، سیکرٹری مظہر جتوئی، محمد عابد، جہانگیر آفریدی، شیر عباس، فاروق شاہ و دیگر ایس ای صاحبان متعلقہ افسران، لائن و ٹیکنیکل سٹاف اور یونین عہدیداران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کارکنوں کو تاکید کی کہ مجاز افسران کی تحریری اجازت اورمعیاری حفاظتی آلات کی دستیابی کے بغیر ہائی ٹینشن لائنوں پرہر گز کام نہ کریں اور ٹی اینڈ پی نہ ہونے کی صورت میں کام سے انکار کردیں۔ قبل ازیںریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ نے کہا کہ کمپنی میں حادثات کی بڑی وجہ سٹاف، سہولیات اور معیاری آلات کی کمی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمپنی میں سیفٹی کلچر کو فروغ دیا جائے، ’روشنی‘ کی شکایات پر عملہ کو معطل کرنے کا سلسلہ روکا جائے، ۔ اس موقع پر ادارے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے کارکنوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن