میکسیکو سٹی (آئی این پی)میکسیکو میں منشیات کا دھندا کرنے والے گروہوں کی فائرنگ میں 35 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے مغربی ساحلی صوبے مچوین کے پہاڑی علاقوں میں کل منشیات کا غیر قانونی دھندا کرنے والے مختلف گروہوں کے درمیان جھگڑے کے بعد فائرنگ میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق نے بتایا کہ سنالوا صوبے میں تشدد کے مختلف واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
میکسیکو /فائرنگ