لاہور (نامہ نگاروں سے) اوباشوں کی خاتون اور 16 سالہ لڑکے سے زیادتی‘ ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق اوباش شخص نے 16 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ ملزم کے دو ساتھی پہرا دیتے رہے۔ روڈو سلطان کے غلام قاسم نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ فخر نے مبینہ طور پر اس کو 16 سالہ بھتیجے عبداللہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کے دو ساتھی مجاہد وغیرہ وہاں پہرہ دیتے رہے‘ لڑکے کے شور پر اہل علاقہ موقع پر پہنچے ملزمان فرار ہو گئے۔ پاکپتن سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں کوٹ بودلہ کی نسیم بی بی مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے گئی جہاں اوباش اشرف آ گیا جس نے اسلحہ کی نوک پر نسیم بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔