کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان نے کنگسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفہ سے قبل میزبان ٹیم کے 280 رنز کے جواب میں 407رنز بناکر 121رنز کی برتری حاصل کرلی ۔ یونس خان کی ریکارڈ بریکنگ کارکردگی کے بعد قومی کپتان مصباح الحق نے بھی 5 ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرکے ریکارڈ بک میں انٹری حاصل کی وہ 99رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ اس سے قبل سرفراز احمد نے 54 رنزبنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو سنبھالا دیا تھا۔مصباح الحق نے اپنا 73 واں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کے 5000 رنز مکمل کیے ہیں اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ساتویں پاکستانی بلے
باز ہیں۔انھوں نے سرفراز احمد کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 88 رنز بنائے۔سرفراز احمد کو 54 کے انفرادی سکور پر بشو نے بولڈ کیا جبکہ محمد عامر 11 رنز بنا کر جوزف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آو¿ٹ ہوئے۔وہاب ریاض نو رنز بنا کر جوزف کا تیسرا شکار بنے‘محمد عامر نے 11 ‘وہاب ریاض نے 9 اور یاسر شاہ نے 8 رنز اسکور کئے ‘ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے نونمبر بولر محمد عباس ایک رن بناسکے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 286 رنز کے جواب میں مصباح الحق اور اسد شفیق نے چوتھے روز پہلی اننگز کا 201 رنز چار کھلاڑی آو¿ٹ سے آغاز کیا تو اسد شفیق جلد ہی 22 رنز بنا کر گیبریئل کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔میچ کے دوسرے اور تیسرے روز بارش اور میدان گیلا ہونے کی باعث ضائع شدہ وقت کی تلافی کے لیے میچ مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شروع کیا گیا۔گذشتہ رات کے ناٹ آو¿ٹ بیٹسمین اسد شفیق زیادہ دیر کپتان کا ساتھ نہ دے سکے اور 22 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر گیبریئل کی ایک اٹھتی ہوئی گیند کا شکار بن گئے۔ انھیں وکٹ کیپر ڈاو¿رچ نے وکٹوں کے پیچھے ایک عمدہ کیچ لے کر آو¿ٹ کیا۔