امجد علی بین الصوبائی رابطہ، ممتاز شاہ پورٹس اینڈ شپنگ شعیب صدیقی منصوبہ بندی، ارشد مرزا سیفران کی وزارتوں کے سیکرٹری تعینات

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں اہم تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں،ارشد مرزا کو سیکرٹری سیفران اور ممتاز علی شاہ کو سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ تعینات کردیا گیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شعیب صدیقی کو سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی مقرر کیا گیا ہے،تقرری کے منتظر گریڈ22 کے آفیسر امجد خان کو سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ بنایا گیا ہے جبکہ گریڈ 21کے آفیسر عامر اشرف خواجہ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج نیشنل سیکیورٹی ڈویژن مقرر کردیا گیا ہے۔ جبکہ سیکرٹری انچارج نیشنل سکیورٹی ڈویژن گریڈ 20 کے وقار علی کھیترات ڈی جی نیشنل آرکائیوز پاکستان گریڈ 20 کے عصمت اللہ شاہ جوائنٹ سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس مقرر کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...