پیرمحل: گھریلو جھگڑے پر گلا دبا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Apr 25, 2017

پیرمحل(نامہ نگار)شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ اروتی کی حدود میں واقع موضع اکبر سہو کے رہائشی محمد پرویز نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے اپنی بیوی مسماۃ بشریٰ بی بی کا گلا دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر دیا۔

مزیدخبریں