ہانگ کانگ میں پاکستانی نژاد کانسٹیبل عبدالفیصل انسپکٹر بن گیا

ہانگ کانگ (نوائے وقت رپورٹ) ہانگ کانگ میں پاکستانی نژاد کانسٹیبل عبدالفیصل انسپکٹر بن گیا۔ فیصل نے اپنی محنت اور بہترین کارکردگی سے ترقی پائی۔ فیصل کو بچپن سے ہی رنگ و نسل کی بنیاد پر تنقید کا سامنا رہا لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری‘ کئی سال کانسٹیبل کی حیثیت سے کام کرنے والے 26 سالہ فیصل نے پولیس کالج کی گریجوایٹ کلاس میں ٹاپ کیا۔ فیصل ان 20ہونہار طلبا میں شامل ہے جو پولیس انسپکٹر کی پوسٹ پر کامیاب ہوئے۔ فیصل ہانگ کانگ میں ہی پیدا ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن