بخارسٹ: یورپ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پاکستانیوں سمیت 111 تارکین وطن گرفتار

بخارسٹ(این این آئی)رومانیہ کی پولیس نے ایک ٹرک میں چھپ کر مغربی یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 111 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپ میں سرحدوں کی نگرانی سخت ہونے کے باوجود مختلف ممالک میں پھنسے تارکین وطن جرمنی اور مغربی یورپ کے دیگر ممالک کا رخ کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ رومانیہ کے سرحدی محافظوں نے ایسے ہی ایک سو گیارہ پناہ گزینوں کو گرفتار کر لیا ہے جو ایک ٹرک میں چھپ کر غیر قانونی طور پر مغربی یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔رومانیہ کے سرحدی محافظوں کے مطابق ٹرک میں چھپے ان افراد کو رومانیہ اور ہنگری کی سرحد پر گرفتار کیا گیا۔ ان میں دو سال کے بچے سے لے کر 53 برس تک کے افراد شامل تھے۔رپورٹوں کے مطابق غیر قانونی طور پر مغربی یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں میں پاکستانی، بھارتی، افغان، ایرانی اور شامی شہری شامل تھے۔ رومانیہ کے سرحدی محافظوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو بھی انسانوں کی اسمگلنگ کرنے کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ ٹرک کے پیچھے نصب کنٹرینر میں پناہ کے متلاشی افراد چھپے ہوئے ہیں۔دوسری جانب آسٹرین پولیس کا کہنا تھا کہ رواں برس پڑوسی ملک ہنگری سے غیر قانونی طور پر آسٹریا کی حدود میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...