کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق گورنر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس میں وکلاءکے دلائل سننے کے بعد کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان ہائیکورٹ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور نذیر لانگو نے کی، دوران سماعت عدالت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاﺅ کے وکیل ذیشان چیمہ ایڈوکیٹ سابق وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کے وکیل شاہد جاوید ایڈووکیٹ ، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت پیش ہوئے، عدالت نے پرویز مشرف کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا اور عدالت نے ہدایت کی کہ پرویز مشرف کی سکیورٹی سے متعلق وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے۔